کمار سانو

ماں مجھے گود میں لے کر مٹی کے چولہے پر کھانا پکاتی تھیں۔ کمار سانو

مشہور بھارتی گلوکار کمار سانو، جن کی آواز نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا، حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کی ایک یادگار اور جذباتی بات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا:
ماں مجھے گود میں لے کر مٹی کے چولہے پر کھانا پکاتی تھیں۔
یہ جملہ صرف ایک یاد نہیں، بلکہ ممتا، غربت، قربانی اور محبت کی ایک پوری داستان سمیٹے ہوئے ہے۔
کمار سانو کا اصل نام کیدارناتھ بھٹاچاریہ ہے۔ کمار سانو کا میوزک کیریئر تقریباً 40 سال پر محیط ہے اور انھوں نے تقریباً 25000 گانے گائے ہیں۔
آج بھی ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’بازیگر‘ جیسی فلموں میں گائے گئے ان کے گانے لوگوں کے ہونٹوں پر ہیں۔
کمار سانو کی پیدائش اور پرورش انڈین ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہوئی۔ ان کے والد بھی موسیقار تھے۔ کمار سانو پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔
کمار سانو کہتے ہیں کہ میرے والد موسیقی کے استاد تھے۔ میرے والد گھر میں بچوں کو موسیقی سکھاتے تھے۔ اس لیے ہم یہ سب دیکھ کر بڑے ہوئے۔
ہر فنکار کے پاس ایک رول ماڈل ہوتا ہے جس کی وہ ابتدا میں پیروی کرتا ہے۔ کمار سانو کے لیے یہ متاثر کن گلوکار کشور کمار تھے۔
انڈین فلم عاشقی نے کمار سانو کو راتوں رات سٹار بنا دیا۔ 90 کی دہائی کے میوزک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمار سانو کہتے ہیں کہ ‘اس زمانے میں میوزک بہت مہنگا ہوتا تھا۔ کسی فلم کی آدھی شوٹنگ صرف اس کا میوزک بیچ کر کی جاتی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں