زیادتی

بھارتی کرنل کی بیوی کے ساتھ زیادتی تین بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل نامزد

کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج کے جنرلوں اور بریگیڈیئرز پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کی بیوی کی عصمت دری کی جب وہ فیملی وارڈ سے واپس آئے۔ یہ الزامات بھارتی فوج کے اندر اخلاقی زوال اور خواتین کی حفاظت کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔
کرنل امیت نے کہا، “جب میں اپنی بیوی کو فیملی وارڈ سے لے کر آیا تو اس کی عصمت دری کی گئی، میری بیوی کی عزت کو فوجی افسران نے پامال کیا.
کرنل امیت کمار نے کہا کہ ایف آئی آر 33/2024 میں تین بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل نامزد تھے مگر سب کو کلین چٹ دے دی گئی.
بھارتی فوج پر اس طرح کے الزامات پہلی بار نہیں ہیں۔ ماضی میں بھی، خاص طور پر کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں، بھارتی فوج پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنسی تشدد کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ تاہم، کرنل امیت کمار کے الزامات کی نوعیت غیر معمولی ہے، کیونکہ یہ ایک سینئر فوجی افسر کی جانب سے اپنے ہی اعلیٰ افسران کے خلاف ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں