5000سال قبل مسیح کی شراب کی بوتلوں کی دریافت (ابیڈوس، مصر)

5000سال قبل مسیح کی شراب کی بوتلوں کی دریافت (ابیڈوس، مصر)
Discovery of 5000 BC Wine Jars (Abydos)
مصرشاید نام ہی حیران کردینےوالےسلسلوں کا ھےجس کی مثال ملکہء مصرمیرٹ نیتھ (Queen Meret-Neith) کےمقبرےسے 5000 قبل مسیح کی شراب کےمہربند مرتبانوں کی دریافت ھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے SWNS کے مطابق یہ دریافت اب تک کی قدیم ترین اشیاءمیں سے ایک ہیں جو ابیڈوس (Abydos) میں ملکہ میرٹ کے “قبر کے سامان” میں شامل تھیں۔
ویانایونیورسٹی کے محققین کاکہنا ھے کہ ملکہ میرٹ اس دور کی سب سےطاقتور خاتون تھیں اور ممکنہ طور پر قدیم مصر کی پہلی
خاتون فرعونہ تھیں۔
ملکہ میرٹ اس لحاظ سے بھی واحد خاتون تھیں جن کے پاس ابیڈوس کے مصر کے پہلے شاہی قبرستان میں اپنا یادگاری مقبرہ تھا۔
اگرچہ اس کی اصل شناخت ایک معمہ بنی ھوئی ھے۔ کھدائی کے بعد شراب کے سینکڑوں جار برآمد ھوئے ہیں جن میں سے کچھ اب بھی بند ہیں — اور اس کے ساتھ دفن ہیں۔
صحرائے ابیڈوس میں ملکہ میرٹ کا یادگاری مقبرہ کمپلیکس بغیر پکی ھوئی مٹی کی اینٹوں، مٹی اور لکڑی سے بنایا گیا تھا۔
دریافت شدہ شراب اب مائع نہیں تھی اور یہ بھی واضح نہیں ھوسکاکہ یہ سرخ تھی یا سفید۔
دریافت نوشتہ جات (Inscriptions) یہ بتاتےہیں کہ ملکہ میرٹ حکومت کےدفتری خزانےکی انچارج
تھی۔
آثارقدیمہ کی ٹیم کو بڑی مقدار میں “قبر کے سامان” کے شواہد ملے ہیں جن میں سینکڑوں بڑے شراب کےبرتن شامل ہیں۔
بہرحال اس دریافت پر ابھی تحقیق جاری ھےجس سےمزیدحقائق سامنےآئیں گے۔ لہذاکسی بھی چیزکے بارےمیں کسی حتمی نتیجےپر پہنچناقبل ازوقت ھوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »