سیاحوں کی آمد

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی سال 2023 میں سیاحوں کی آمدسے متعلق رپورٹ جاری

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی سال 2023 میں سیاحوں کی آمدسے متعلق رپورٹ جاری

صوبے کی مختلف ڈسٹرکٹ میں کتنے کتنے سیاحوں کی ریکارڈ آمد ممکن ہوئی، رپورٹ جاری کردی گئی

ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے زیرنگرانی 1422 کال سنٹر نے ڈیٹا جمع کیا۔

یکم جنوری سے 26دسمبر2023تک 1کروڑ69لاکھ، 88ہزار946سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا۔

صوبے کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد4ہزار554رہی۔

سال 2023 میں سب سے زیادہ سیاح گلیات وادی میں ریکارڈ کئی گئے، محکمہ سیاحت رپورٹ

گلیات میں جنوری سے دسمبر تک 63لاکھ، 48ہزار سے زائد سیاح سیر و تفریح کیلئے گئے، محکمہ سیاحت رپورٹ

وادی ناران کاغان میں 50لاکھ 80 ہزار، مالم جبہ میں 35لاکھ 49ہزار سے زائد سیاح آئے، رپورٹ

دیر اپر اور دیر لوئر میں ایک سال کے دوران 13لاکھ 80ہزار 740 سیاح سیرو تفریح کیلئے گئے۔

چترال لوئر میں 5لاکھ91ہزار330جبکہ اپر چترال میں 38ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی۔

سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح 1ہزار624 سیاح چترال لوئر میں ریکارڈ کئے گئے۔

چترال اپر میں 791، دیر اپر اور لوئر میں 417، گلیات میں 237، مالم جبہ میں 588 جبکہ ناران کاغان میں 897 غیر ملکی سیاح آئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں