گھروں میں برکت

گھروں میں برکت پیدا کرنے والے 11 اسباب

*گھروں میں برکت پیدا کرنے والے 11 اسباب*

*1: پاکیزہ گفتگو:*
کسی گھر میں برکت ڈالنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب گھر والوں کا آپس میں پاکیزہ گفتگو، مثبت الفاظ کا تبادلہ نیز اخلاقی اور نفسیاتی تعاون کرنا ہے…

*2: شفقت اور آسانی:*
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں سے ایک فرمان یہ بھی ہے کہ ” شفقت اور نرمی کسی بھی چیز کو خوبصورت بنا دیتی ہے….
پس معاملات میں نرمی برتنا برکت، اطمینان و سکون کو دعوت دیتا ہے، نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ سب سے پہلے اپنی ذات ان چیزوں سے بہرہ ور ہوتی ہے…

*3 : رفقا بالقواریر۔۔۔ یعنی خواتین کیساتھ نرمی سے پیش آنا:*
گھر کی خواتین کے ساتھ نرمی سے پیش آنا بھی رزق، برکت اور زندگی میں نیکی کے کاموں کی توفیق ملنے والے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے…
اسلئے کہ عورت ہی ہر گھر کے نظام کو چلانے کا ایک بنیادی ستون ہے جس پر اس گھر کا نظام کھڑا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نرم رویہ اور اس کےجذبات کی رعایت رکھنا سعادت اور جملہ خیریں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں…

*4: باہمی احترام :*
گھر والوں کا ایک دوسرے سے احترام سے پیش آنا گھر کی فضا کو خوش گوار بناتا ہے جبکہ گالم گلوچ اور برے الفاظ باہمی الفت و محبت کو تہہ تیغ کردیتے ہیں…

*5: اللہ کا ذکر:*
اللہ کا ذکر اور نماز گھر کو اور گھر میں رہنے والوں کو با برکت بنا دینے والی چیزیں ہیں…

*6 : شرکت اورمیل جول:*
گھر والوں کی کسی بھی کام میں باہمی شرکت جیسے”اکٹھے کھانا” تقریبات ،گھریلو نظام کی مسلسل بہتری والے امور میں حصہ لینا بھی خیر و برکت سمیٹنے کا باعث ہے۔مقولہ مشہور ہے کہ” جس گھر کے افراد ایک دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوں وہ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں…

*7: حمد و شکر:*
اپنی زبان کو اللہ کی حمد و ثناء اور شکر کا عادی بنانا کہ اس کی نعمتیں بے حساب ہیں…

*8: تلاوتِ قرآن کریم:*
روزانہ کے حساب سے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بناناچاہئے…

*9: کثرتِ استغفار:*
استغفار کی کثرت اور اس پر دوام نیز صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب بھی رزق کو کھینچ لاتا ہے…

*10: والدین کی فرمانبرداری وصلہ رحمی:*
یہ دو ایسی صفات ہیں جو اللہ جل شانہ سے براہِ راست ملاتی ہیں…

*11: حلال رزق کےحصول کی کوشش*
اورحرام سے مکمل اجتناب کرنا :
اس لیے کہ برکت حلال اور پاکیزہ مال میں چھپی ہوئی ہے…!!!

عربی سے ماخوذ…

اپنا تبصرہ لکھیں