تم سگریٹ کیوں پیتے ہو؟ 🚬
یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں بیٹھے اس نے اپنے محبوب کو سگریٹ نکال کے پیتے دیکھا تو اشتیاق میں سوال کر بیٹھی..
“جب میں بے چین ہوتا ہوں تو یہ میری پریشانی ختم کرنے میں مدد گار رہتی ہے..” 🌚
بہت نارمل تھا جواب تھا مگر وہ محو ہو کر اسے دیکھنے لگی..
اس کے محبوب نے سگریٹ کا کش لگایا اور دھواں ہوا میں تحلیل کر دیا..✨
اور تمہیں مجھ سے محبت کیوں ہے؟
اسی موڈ میں اس نے دوسرا سوال پوچھا..🎀
” کیوں کہ تم میرا سکون ہو اور تمہارے پاس ہونے سے اپنی ٹینشنز بھولنے لگتا ہوں”🍁
ہمیشہ کی طرح دلکش جواب مگر وہ اس کی خوبصورتی محسوس
نہ کر پائی اس کا ذہن سگریٹ اور خود میں موجود فرق تلاش رہا تھا…🦋
پھر اس نے اپنے محبوب کو دیکھا، محبوب نے سگریٹ کا کش لیا اسے لگا کسی نے اس میں سے اسکی زندگی کھینچی اور دھوئیں کی طرح ہوا میں تحلیل کردی..🌸
” تم جانتی ہو کبھی کبھی یہ سگریٹ میرے ڈپریشن میں سب سے اچھا سہارا بنتی ہے”
اس نے سوچوں سے نکلنا چاہا مگر ذہن اسی پہ اٹک گیا..
محبوب نے سگریٹ ختم کی اسے زمین پہ پھینکا اور پاؤں سے مسل دیا..💫
اسے تکلیف ہونے لگی جیسے کوئی اسے پاؤں تلے مسل رہا ہو..
اگر یہ تمہارے سکون کا ذریعہ تھی تو اسے اتنی بے دردی سے مسلتے تمہیں اپنا اور اس کا سکون کا تعلق یاد نہیں رہا؟💯
وہ حساس زیادہ تھی یا دنیا کو واقعی محسوس کر رہی تھی..
ہنسنے کی آواز سے وہ اس ٹرانس سے باہر آئی.. وہ ہنسا اور ہنستا چلا گیا…🌼
پھر بولا تو لہجے میں عجیب بے حسی تھی
” تھی مگر اب یہ ختم ہو چکی ہے اب یہ مزید میرے کام کی نہیں رہی”
اور یہ ایک جملہ اسے محبت کے نام پہ روتی تمام لڑکیوں کی محبت سےبےوفائی تک کی داستان سمجھا گیا
وہ محبت کےنام پہ ختم نہیں ہوسکتی اسے دل بھر جانےکے بعد جوتے تلے روندے جاتااپنا وجود دِکھا
اسنےاپنے قدموں کو پیچھے اٹھتے دیکھاآنکھوں میں موجود پانی اسکےخوبصورت محبوب کاوجود دھندلا چکا تھا
اہم خبریں
مخالف مزاج رکھنے والے افراد میں محبت کی کمی کم کیوں ہوتی ہے
دنیا بھر میں لوگ یہ مانتے آے ہیں کہ مخالف مزاج رکھنے والے افراد ایک دوسرے کی جانب کشش رکھتے ہیں. جیسا کہ کم بولنے والا ہے آدمی ایک کھل کر بولنے والے شخص کی جانب اٹریکٹ کرتا ہے مگر