بل پتھر

‏بل پتھر کیا ہوتا ہے اور یہ انسانی صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے

بل پتھر

جوڑوں کے درد والے حضرات کیلئے ایک مفید مشورہ
میری والدہ کو ایک مسئلہ در پیش ہوا۔ گھٹنوں میں درد شروع ہوا وہ بہت تکلیف میں تھی تمام ڈاکٹرز سے مشورہ کے بعد ان کو صرف pain killer دیئے گئے اور جب میں نے مختلف ڈاکٹرز سے اس سلسلے میں گفتگو کی تو پتہ چلا کہ یہ arthritis ہے اور اس کا سوائے درد ختم کرنے والے کیپسولز کے کوئی علاج نہیں ہے بہت پریشانی ہوٸی اور ایک موقع ایسا آیا کہ درد کی گولیوں کا اثر ختم ہو گیا۔ میں والدہ صاحبہ کے درد کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ ایک دن والدہ صاحبہ نے مجھے کہا کہ اب میں اٹھ کر کھڑی بھی نہیں ہو سکتی اور زیادہ پریشانی ہوئی اور میں اسی پریشانی میں کچہری جا رہا تھا کہ مجھے راستے میں ریلوے کا ایک ملازم ملا جو ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر رہتا تھا۔ علیک سلیک ہوئی تو مجھے کہنے لگا آپ مجھے پریشان لگ رہے ہیں۔ میں نے اسے والدہ کے گھٹنوں کے درد کے بارے بتایا۔ اس نے مجھے کہا کہ یہ مرض مجھے بھی ہے مگر میں نے اس پر قابو پا لیا ہے اور یہ کہا کہ شام کو وہ ایک فروٹ لا کر دے گا اور طریقہ بھی بتائے گا۔ اس روز شام کو وہ مالٹے سے تھوڑے بڑے سائز کے چھ سات دانے ایک پھل کے لے آیا جو میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس نے اس کا نام بیل پتھر بتایا اور استعمال کا طریقہ یہ بتایا کہ ایک کلو فروٹ میں ایک پاو سوجی ڈالنی ھے فروٹ کو گراٸنڈ کرکے سوجی اور حسب ضروت گھی ملا کر ان کا حلوا بنانا ہے دن میں تین چار مرتبہ کھانا ہے اور رات کو دو چمچ کھا کر سو جانا ہے۔ ہم نے اس کی ہدایات پر عمل کیا اور والدہ صاحبہ کا درد بھی غائب ھو گیا اس کے بعد ہمارے گھر سے کبھی وہ حلوہ ختم نہیں ہوا۔۔ جوڈیشل سروس کے دوران میری پوسٹنگ سرگودھا ہوئی تو میرے ایک دوست جو کہ محکمہ زراعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، کی والدہ کا یہی مسئلہ پتہ چلا تو میں نے اسے فروٹ کا بتایا۔ اس کی فرمائش پر میں نے اپنے شہر بھابڑہ سے وہ فروٹ منگوایا ۔ اس کا حلوہ بنا کر اس دوست کی والدہ کو دیا تو وہ جو ہر روز درد کا ٹیکا لگواتی تھی ٹھیک ہو گئی صرف اس دوائی سے جو میں نے گھر سے بنوا کر دی تھی۔ اس کے بعد اس دوست نے بتایا کہ اس فروٹ کو بل پتھر کہتے ہیں۔ یہ پرانے ریسٹ ہاؤسز میں کوئی نہ کوئی درخت مل جاتا ہے۔
تو ایک سرکاری وکیل کے والد صاحب کا علاج بھی اسی حلوے والی دوائی سے کیا تو وہ بھی ٹھیک ہو گیا حالانکہ انہوں نے آغا خان ہسپتال سے گھٹنے تبدیل کرانے کیلئے وقت بھی لے لیا تھا مگر اس دوا سے وہ بالکل ٹھیک ہو گئے۔

تو دوستو اس فروٹ کا نام بل پتھر ہے۔ گھٹنوں کے درد کی بیماری بھی عام ہو گئی ہے شائد اس پوسٹ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے۔ یہ فروٹ مالٹے یعنی اورنج سے تھوڑا سا بڑا اور بھاری ہوتا ہے مگر Arthritis یعنی گھٹنوں کے درد کا شافی علاج ہے۔ اگر کسی بھائی کو فروٹ نہ ملے تو رابطہ کرے واٹسپ نمبر 03023300795. 03469678803

اپنا تبصرہ لکھیں