ماں تجھے سلام !!
دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں 6 گولیاں اپنے اوپر لے کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے وہ عظیم ماں روشن بی بی زندگی اور موت کی کشمکش میں سیف الرحمن ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہے دہشگردوں کے حملے کے ساتھ ہی اپنے دو سالہ اور پانچ سالہ بچوں کو بس کے سیٹ کے نیچے پھینک کے شوہر کو ان کے اوپر لیٹا کر خود ان کے اوپر منہ کے بل لیٹ گئی اپنے بچوں اور گولیوں کے بوچھاڑ کے بیچ دیوار بن گئی جس کی وجہ سے باہر سے آنے والی دہشگردوں کی گولیاں روشن بی بی کے کمر میں پیوست ہوتے گئے 4 گولیاں ریڑھ کی ہڈی میں دو گولیاں جگر اور مادے کو چیرتے ہوئے پیٹ میں پھنس گئے اس عظیم محبت اور قربانی کے ساتھ خود تو موت اور زندگی کی کشمکش میں ہے ڈاکٹرز صاحبان بچانے کی دن رات کوشش میں لگے ہیں لیکن اپنے بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئی اس کا شوہر اور بچے بلکل خریت سے ہیں ۔ روشن بی بی دختر صفت خان گاؤں ایمت سے ہمارے عظیم پولیس آفیسر وزیر کریم آیاز کی بھتیجی مرحوم وزیر شاہ فقیر کی پوتی اور ہماری ماموں زاد بہن ہے تمام مومنین سے صحتیابی کے لئے دعا کی گزارش ہے اللہ جلد صحتیابی عطا فرمائے آمین
بے شکریہ گری خان ہنزائی
اہم خبریں
مخالف مزاج رکھنے والے افراد میں محبت کی کمی کم کیوں ہوتی ہے
دنیا بھر میں لوگ یہ مانتے آے ہیں کہ مخالف مزاج رکھنے والے افراد ایک دوسرے کی جانب کشش رکھتے ہیں. جیسا کہ کم بولنے والا ہے آدمی ایک کھل کر بولنے والے شخص کی جانب اٹریکٹ کرتا ہے مگر