سورت الحجرات

‏سورت الحجرات کا زندگی گزارنے کا 9 نکاتی ایجنڈا

‏سورت الحجرات کا زندگی گزارنے کا 9 نکاتی ایجنڈا
‏1۔ فتبينوا
‏کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے
‏2۔ فأصلحوا
‏دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں
‏3۔ وأقسطوا
‏ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے
‏4۔ لا يسخر
‏کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو
‏5۔ ولا تلمزوا
‏کسی کو بے عزّت مت کرو
‏6۔ ولا تنابزوا
‏لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو
‏7۔ اجتنبوا كثيرا من الظن
‏برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں
‏8۔ ولا تجسَّسُوا
‏ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو
‏9۔ ولا يغتب بعضكم بعضا
‏تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے۔
منقول

اپنا تبصرہ لکھیں