کیا میکڈونلڈز و دیگر کا بائیکاٹ کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری پہ فرق پڑے گا

کیا میکڈونلڈز و دیگر کا بائیکاٹ کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری پہ فرق پڑے گا۔۔۔۔؟

ایسے دعوے کرنے والے احباب شاید بیرونی انویسٹمنٹ اور ان فاسٹ فوڈ فرنچائز کے کام کرنے کے طریقے میں بنیادی فرق بھی نہیں جانتے۔
بیرونی انویسٹمنٹ اسے کہتے ہیں کہ جب کوئی غیر ملکی کمپنی کسی ملک میں اپنی فیکٹری، انڈسٹری یا پلانٹ لگائے جس سے نہ صرف اس ملک کے شہریوں کو روزگار مہیا ہو سکے، بلکہ اس ملک میں متعلقہ کمپنی کی مصنوعات بھی اچھے ریٹس پر میسر آ سکیں اور وہ ملک ان مصنوعات کو برآمد بھی کر سکے۔
جبکہ۔۔۔۔۔
میکڈونلڈز، KFC جیسی فاسٹ فوڈ چینز کا سسٹم ہی الگ ہے۔ اس میں کوئی باہر سے آ کر انڈسٹری نہیں لگاتا بلکہ اسی ملک کی کوئی کمپنی یا کاروباری شخصیت میکڈونلڈز کارپوریشن سے فرنچائز لینے کا معاہدہ کرتی ہے جس کے تحت انہیں یا تو فی فرنچائزز یکمشت لاکھوں ڈالرز کی فیس ادا کرنی پڑتی ہے یا پھر دوسری صورت میں سہ ماہی/شش ماہی ادائیگی۔
بدلے میں انہیں کیا ملتا ہے۔۔۔؟
میکڈونلڈز کا نام یعنی Goodwill اور ان کی ” سیکرٹ ریسپیز ” اور بس۔۔۔۔ اب بس انہوں نے اسی نام کو کیش کروانا ہوتا ہے!!
یعنی۔۔۔ نہ تو باہر سے کوئی پیسہ آیا۔
نہ باہر سے آ کر کسی نے کوئی پلانٹ یا انڈسٹری یا فیکٹری لگائی۔
بس اپنے نام کا ٹھپہ دیا۔۔۔ اور بدلے میں یہاں سے باہر پیسہ جارہا ہے نہ کہ باہر سے یہاں آرہا ہے۔
چنانچہ یہ انویسٹمنٹ تو کہلائی ہی نہیں جا سکتی۔۔۔
بس ایلیٹ طبقے کو ” نام بیچ کر ” 50 روپیہ کا برگر 500 میں بیچنے کی کاوش جس میں سے 200 روپیہ میکڈونلڈز کارپوریشن کو جائے گا۔۔۔۔ اور وہی پیسہ بھی “امداد” کی مد میں اسر– آئل جیسی طاقتوں کو!!
چنانچہ اس بائیکاٹ مہم سے بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان نہیں۔۔۔ بلکہ مقامی انڈسٹریز، مقامی پراڈکٹس کو فروغ ملے گا۔
شیئر کرنا مت بھولیے۔۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »