اسرائیل کی فوج نے جمعہ کے روز غزہ شہر کے تمام شہریوں، 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر جنوب میں نقل مکانی کرنے کا کہا ہے، اقوام متحدہ نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ “تباہ کن انسانی نتائج” کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حکم کو منسوخ کرے۔
یہ حکم اس وقت آیا جب اسرائیل نے متوقع زمینی حملے سے قبل غزہ کی پٹی کے قریب ٹینک جمع کیے ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے جمعرات کو کہا “اب جنگ کا وقت ہے،”جبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے جنگجوؤں کے خلاف اپنی تاریخ کے سب سے مہلک حملے کے جواب میں غزہ پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes