بھارت کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ایک اور خالصتان رہنما سکھا دونیکے کو کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کینیڈین پولیس نے کینیڈین شہری سکھدل سنگھ عرف سکھا دونیکے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے . اور اعلی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
غور طلب ہے کہ ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی انتہائی مطلوب فہرست میں، وہ 33 ویں نمبر پر تھا۔ ایجنسی نے این آئی اے نے کینیڈا کی حکومت سے وہاں ان کی بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی تھی۔
یہ پیشرفت خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو سرے میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد سامنے آئی، جس کے بعد جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے بھارتی حکومت پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے۔
ہندوستان نے کینیڈا کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’مضحکہ خیز ‘‘ قرار دیا ہے۔