candian and indian flags

کینیڈا اور انڈیا کا ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنماؤں کے قتل پر ہندوستانی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے چند گھنٹوں بعد بھارت نے بھی کینیڈین سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا.
کینیڈا کے اس سال کے شروع میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل پر بڑھتے ہوئے تنازع میں ایک بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نےسینیئر سفارت کار کو پانچ دنوں کے اندر ہندوستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے.
یہ نیا تنازعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈا اور ہندوستان کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بات چیت پٹری سے اتر گئی ہے اور کینیڈا نے ابھی حال ہی میں بھارت کے لیے ایک تجارتی مشن کو منسوخ کر دیا ہے جس کی منصوبہ بندی اس سال کے آخر میں کی گئی تھی.
کینیڈا میں سکھوں کی آزادی کے حامی گروپوں کے احتجاج نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو پریشان کر دیا ہے۔
کینیڈا نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ 18 جون کو برٹش کولمبیا کے سرے میں ایک ثقافتی مرکز کے باہرخالستانی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل سے متعلق ہندوستانی حکومت سے منسلک افراد کے درمیان لنک کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے.
اپنی موت کے وقت ہردیپ سنگھ نجار مبینہ طور پر ہندوستان میں ایک آزاد سکھ ریاست کی حمایت کے لیے ایک غیر سرکاری ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے کام کر رہے تھے.
ہندوستان نے کینیڈا کے الزام کو “مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور اس پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والے ہندوستان مخالف عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں