راجستھان

منی پور کے بعد راجستھان میں بھی خاتون کی برہنہ پریڈ

انڈیا کی ریاست منی پور میں خاتون کو برہنہ حالت میں گھمانے کے بعد اب ایک اور ریاست راجستھان میں ایک دلت خاتون کو برہنہ حالت میں گاؤں میں گھمانے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے.
ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہفتے کو پرتاب گڑھ اس گاؤں کا دورہ کیا جہاں پہ عورت کے ساتھ یہ واقعہ پیش آ یا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاست کے وزیراعلی نے کہا اس معاملے میں جس کا بھی نام آ ے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی .
انہوں نے برہنہ حالت میں گھمائی جانے والی خاتون سے ملاقات بھی کی اور انہیں 10 لاکھ روپے کی مالی امداد اور ان کے لیے سرکاری نوکری کا اعلان بھی کیا.
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر پرتاب گڑھ کے علاقے دھریاواڑ میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی. یہ واقعہ 31 اگست کو ہوا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع یکم ستمبر کی رات اٹھ بجے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملی تھی.
پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقامی پولیس اب تک سات افراد کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ چار دیگر افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.
ایس پی پولیس نے کہا یہ واقعہ پرتاب گڑھ کے دھریاواڑ میں ہوا جہاں تقریبا 10 کلومیٹر کے علاقے میں کوئی بھی نیٹ ورک نہیں ہے.
جمعہ کو جب ایک ملزم نیٹ ورک ایریا میں آ یا تو اس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کہ وائرل ہو گئی ویڈیو کے اندر ملزمان خاتون کو زبردستی برہنہ کر رہے تھے .جبکہ خاتون رو رو کر انہیں ایسا نہ کرنے کا کہہ رہی تھی .
پولیس کے مطابق خاتون کو برہنہ کر کے ان کی اس کی پریڈ کرائی گئی واقع میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تماشائیوں کا ہجوم اس واقعے کے خلاف احتجاج نہیں کر رہا تھا بلکہ خاموشی سے کھڑا دیکھ رہا تھا اور اس ہجوم میں ایک بڑی تعداد خواتین کی بھی تھی.
خاتون نے اس واقعے کی ذمہ داری اپنے شوہر اور اس کے ساتھیوں پر ڈالی ہے اور ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ انہیں موٹر سائیکل پر برہنہ حالت میں بٹھا کر لے گئے .
علاقہ مکینوں کے مطابق اس واقعے کی وجہ ناتا نامی رسم ہے تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی راجہ نامی شخص سے ہوئی تھی. بعد میں ناتا رسم کے تحت خاتون کانہا کے ساتھ چلی گئی جس کے بعد وہ عورت کانہا کچھ چھوڑ کر شیوہ نامی شخص کے پاس چلی گئی اس کے چھوڑ کر جانے سے ناراض ہو کر اس کے پہلے خاوند کانہا نے یہ واقعہ انجام دیا.
راجستھان کے کچھ قبائلی علاقوں میں ناتا کی رسم رائج ہے اس روایت کے مطابق شادی شدہ عورت اپنی شوہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے مرد کے ساتھ رہ سکتی ہے مرد بھی شادی شدہ عورت کو اس کی رضامندی سے بیوی بنا کر رکھ سکتا ہے.
میڈیا رپورٹس نے یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون جو حاملہ ہے پولیس نے کہا ہے کہ طبی معائنے کے بعد ہی یہ بات واضح ہو سکے گی کہ خاتون حاملہ ہے یا نہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں