وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
پیٹرول کی قیمت میں محض نصف ماہ کے دوران 35 روپے کے بڑے اضافے کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، روپے کی بے قدری اور حکومتی ٹیکسز سے جوڑا جا رہا ہے۔ نگران حکومت نے پیٹرول پر ٹیکس بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دیا ہے جبکہ اس پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی ہے۔ صارفین ٹیکس کی مد میں پیٹرول پر 85 روپے فی لیٹر ادا کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے ستائے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes