پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو پولیس نے اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کے معاملے پر گرفتار کر کے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے.شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی گرفتار کیا گیا جس میں انہوں نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ دہرایا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے ابھی چائے نوش فرما ہی رہے تھے کہ ان کے ملازم دوڑتے ہوئے آئے اور بتایا کہ سر گھر کے باہر تو پولیس ہی پولیس ہے۔
اس کے بعد ملازم نے کہا کہ وہ پولیس والے کہتے ہیں کہ ہم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کے لیے آئے ہیں۔
ملازم نے کہا کہ وہ پولیس والے کہتے ہیں کہ ہم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کے لیے آئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے پرسنل پولیٹکل سیکریٹری توصیف عباسی کو بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور میرے گھر والوں کو بتا دینا کہ حوصلے پست نہ کریں اور میں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاعام انتخابات کے انعقاد میں آئین پاکستان کی 90 دن کی پابندی ہے.
پی ٹی آئی انتخابات میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، ہماری وکلاء کی ٹیم پٹیشن تیار کر رہی ہے.
شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے پہلے امریکا سمیت دیگر غیرملکی سفیروں سے ملاقات بھی ہوئی ہے.