بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے پر نواز شریف سے ناراض ہو گئے جس پر انہوں نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے انہوں نے اپنے خط میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں بندوق سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش اور سیاست دانوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے معاملات چلانے کا الزام لگایا ہے اپنے خط میں میاں صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا ہم پھر جو گزری یا گزر رہی ہے وہ ہماری قسمت ہے لیکن مجھے حیرانگی اس بات پر ہے کہ آپ پر جو گزری ہے آپ نے ابھی تک اس سے سبق نہیں سیکھا. مجھے جنرل ایوب سے لے کر جنرل مشرف کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کو مشرف اور باجوا کی سازشیں اور غیر ائینی اقدامات اتنی جلدی بھول گئے اور ایک بار پھر آپ رات کی تاریکیوں میں بغیر اتحادیوں کو اعتماد میں لیے قانون سازی کر کے جمہوری اداروں کو کمزور کر کے غیر جمہوری طاقتوں کو مزید طاقتور کرنے پر تلے ہوئے ہیں.
اہم خبریں
مخالف مزاج رکھنے والے افراد میں محبت کی کمی کم کیوں ہوتی ہے
دنیا بھر میں لوگ یہ مانتے آے ہیں کہ مخالف مزاج رکھنے والے افراد ایک دوسرے کی جانب کشش رکھتے ہیں. جیسا کہ کم بولنے والا ہے آدمی ایک کھل کر بولنے والے شخص کی جانب اٹریکٹ کرتا ہے مگر