ہریڑ کے کرشمے آدھا چمچ اور کمال کے فوائد۔

ہریڑ کے کرشمے
آدھا چمچ اور کمال کے فوائد۔
دیسی ادویات‘‘ سے بفضلہ تعالیٰ بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی ہے اور مریض کو شفا ملتی ہے۔
یہ ایک قدیم نسخہ ہے اور اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں اکثر قدیم حکماء ایسے خاندانی قیمتی نسخہ جات صرف اپنی نسل تک محدود رکھتے تھے‘ کسی اور کو نہیں بتاتے تھے جس کی وجہ سے اکثر قیمتی نسخہ جات حکیموں کے مرنے کے ساتھ ہی قبروں میں دفن ہوگئے۔

نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔
👈 ہریڑ زرد جسے ہریڑ بھی کہتے ہیں.
👈 چینی.
ترکیب
ہریڑ سے گٹھلی نکال کر پوست کو دیسی گھی میں بریاں کریں اور خشک کرکے کوٹ پیس کر باریک سفوف بنائیں ۔
پھر دونوں ہرڑ کا سفوف اور چینی ہم وزن لے کر سفوف تیار کرلیں‘ ہرڑ کی اندر والی گٹھلی استعمال نہیں کرنی۔
سفوف ایسا تیار کریں جیسے (پاؤڈر) ہوتا ہے۔
طریقہ استعمال
مقدار خوراک
چھوٹے بچے 5 سال کی عمر سے لے کر 14 سال تک چوتھائی چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔

14 سال کی عمر سے لے کر 40 سال تک آدھا چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔

40 سال سے لے کر آخر تک ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔

♦️نوٹ! 5 سال سے نچلی عمر کے بچے یہ سفوف ہرگز استعمال نہ کریں۔

سفوف کے فائدے:
٭نزلہ‘ زکام‘ رعشہ کو ختم کرتا ہے‘ کھانسی اور بلغم کو ختم کرتا ہے۔
٭ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے‘ حافظہ قوی کرتا ہے۔
٭دانتوں کو مضبوط کرتا ہے مسوڑھوں سے خون آنا بند کرتا ہے۔
٭ بطور منجن چینی کے بغیر سفوف استعمال کریں تو دانتوں کو صاف کرتا ہے۔۔
٭گھنٹیا‘ نقرس کے مریضوں کو فائدہ دیتا ہے۔ یعنی ہر قسم کی اعصابی دردوں‘ وجود کے کسی بھی حصہ میں درد ہوتو فائدہ دیتا ہے۔
٭ نظر کو تیز کرتا ہے مسلسل استعمال کرنے سے عینک اتر جاتی ہے۔
٭سردرد کو ختم کرتا ہے۔
٭قبض کو دور کرتا ہے اور اگر جلاب لینا ہوتو چینی کے بغیر ایک سے دو چمچ ہرڑ کا سفوف نیم گرم دودھ یا تازہ پانی سے استعمال کریں۔
٭ مردانہ قوت میں اضافہ کرتا ہے۔
٭ منہ کے اندر چھالوں کو ختم کرتا ہے‘ منہ کے باہر کیل مہاسے چھائیوں دانوں کو ختم کرتا ہے۔ ٭چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
٭لیکوریا‘ جریان و احتلام‘ بواسیر کیلئے مفید ہے۔ بواسیر کے مریض چینی کے بغیر ہرڑ کا سفوف کا جوشاندہ تیار کرکے رات کو سوتے وقت پاخانہ کی جگہ کو جوشاندہ کے پانی سے استنجا کرکے سوئیں۔ دو ہفتے مسلسل اسی طرح کریں اور یہ سفوف ساتھ ساتھ آدھا یا ایک چمچ عمر کے لحاظ سے کھائیں بے حد مفید ہے۔
٭ گرمیوں میں جسم پر پھوڑے‘ پھنسیاں نکل آتی ہیں اور اکثر لوگوں کو جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں جن کے اندر پیپ ہوتی ہے جسے سرائیکی زبان میں (پت) کہتے ہیں۔ مسلسل یہ سفوف استعمال کریں گرمیوں میں پت پھوڑے نہیں نکلیں گے۔
٭مصفی خون ہے‘ خون صاف کرتا ہے۔
٭ پیٹ کے درد کیلئے مفید ہے‘ ہچکی کو بند کرتا ہے۔
٭ مثانہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے‘ بار بار پیشاب آنے کو روکتا ہے‘ ہاتھ پائوں اور گھٹنے کی ورم کیلئے مفید ہے۔
٭ ہاتھ پائوں جسم کے کسی حصے میں زخم ہو جائے تو سفوف کو جلاکر مکھن ملا کر ( مرہم) تیار کرلیں رات کو سوتے وقت متاثرہ جگہ پر لگائیں اور صبح نماز کے بعد لگائیں زخم چند دنوں بعد ختم ہو جاتا ہے۔
٭ہاتھ پائوں اور سینے کی جلن‘ معدے کی جلن‘ قے‘ کھٹی ڈکاریں‘ متلی کو روکتا ہے۔

محترم قارئین! یہ چند فوائد آپ کی خدمت میں پیش کردیے ہیں اس کے مزید فوائد آپ خود ملاحظہ فرمائیں گے۔ حقیقت میں یہ ایک معمولی قیمت کا نسخہ ہے مگر جو مریض بجائے مہنگی ادویات کھا کھا کر پریشان ہوں اور مرض بجائے ختم ہونے کے بڑھتا جارہا ہو وہ اللہ کا نام لے کر اس سفوف کو بلا خوف و خطر استعمال کریں۔
اس کا کوئی نقصان نہیں ہے‘ طریقہ استعمال عمر کے لحاظ سے مضمون کے شروع میں عرض کردیا ہے۔ فائدہ اٹھائیں اور بندہ کے علم و عمل اور خاتمہ ایمان کیلئے ہمیشہ دعاوں میں یاد رکھیں۔
♦️براہ کرم نوٹ کریں:
آپ کی دولت آپ کی صحت سے شروع ہوتی ہے اور آپ کی صحت آپ سے شروع ہوتی ہے!
✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک شئیر کریں۔
کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں-

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »