نسٹ اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے درمیان مقامی طور پر بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز میں تحقیق وترویج کے لئے معاہدہ
اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (NTL) نے بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ترقی اور اختراع کیلئیے مفاہمت کی ایک یادداشت کو باضابطہ شکل دی ہے۔ آج نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی یہ میٹنگ ایک سٹریٹجک پارٹنرشپ کے آغاز کی نشان دہی کرتی ہے جس کا مقصد انڈسٹری اور اکیڈمی کے روابط کو بھی مضبوط کرنا ہے۔
(NTL ) ڈیجیٹل شناخت کے بارے میں منصوبوں کی انجام دہی میں مہارت کی وجہ سے ملکی وغیر ملکی طور پر مانی ہوئی کمپنی ہے۔ تقریباً دو دہائیوں پر محیط ایک کامیاب ٹریک ریکارڈ کے ساتھ، (NTL )نے ای-گورننس، ای-پاسپورٹ، سمارٹ شناختی کارڈ، اور سول رجسٹریشن کے شعبوں میں مسلسل قابل اعتماد خدمات فراہم کی ہیں۔
(NUST) انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں 160 کی عالمی درجہ بندی کے ساتھ پاکستان میں کمپیوٹر سائنس کی اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی ہے۔ کثیر الضابطہ اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اور اختراع کے لیے پرعزم، (NUST) صنعت اور تحقیق وتعلیم کے روابط کو ترقی دینے اور مضبوط کرنے کے میدان میں بھی اعلیٰ درجہ رکھتا ہے۔ (NUST )نے حال ہی میں شناختی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
دونوں اداروں کی شراکت پاکستان کے اندرٹیکنالوجی کی بالعموم اور شناختی ٹیکنالوجیز کی ترویج کیلئے مہمیز کا کام کرے گی۔