فراعین مصر کی تہذیب کی سب سے قدیم کتاب

فراعین مصر کی تہذیب کی سب سے قدیم کتاب

یہ ایک معروف کتاب ہے، کتاب الخروج للنھار” “فی موتی الفرعونی”، یہ قریب 3,600 سال پرانی کتاب ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قدیم مصریوں کا موت، حساب کتاب اور دوسری دنیا کا تصور کیسا تھا، دمام میں کلچر اینڈ آرٹس سینٹر میں اس کتاب پر لیکچر آنے والی بدھ کو پیش کیا جائے گا۔ جس میں اس کی کچھ تحریروں کو پڑھنا اور اس کے ساتھ دی گئی تمثیلوں کی وضاحت شامل ہوگی۔ اسے یہاں کے سعودی دانشور آرگنائز کررہے ہیں۔ امید ہے کہ ایک اچھا ایونٹ ہوگا۔

اس کتاب میں ہزاروں سال پہلے کے فراعین کے پجاریوں کے لکھے گئے نصوص ہیں جو وہ میت کے ساتھ رکھتے تھے۔ اس کتاب میں دیہی فرعونی معاشرے کی ساخت کی وضاحت بھی موجود ہے، کہ کس طرح وہ تقسیم ہوا اور اس کے درجہ بندی کی شکلیں کیا رہیں تھیں۔
فراعین کے ہاں کائنات کے ظہور کا نظریہ قدیم یونانیوں سے مختلف تھا، فراعین کا عقیدہ تھا کہ
“کائنات عدم سے نہیں بلکہ ازلی فعال مادے سے پیدا ہوئی ہے۔”

اس کتاب میں سب سے پہلے فراعین کے افسانوں میں تخلیق کے آغاز کے مسئلے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تخلیق کا آغاز کیسے ہوا؟ اور نقطہ آغاز کب ہے؟ اور یہ کیسے ہوا؟

منصور ندیم

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »