زیتون کے تیل کا استعمال کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں

ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک سو انیس کیلوریز، چودہ گرام فیٹ، دو گرام وٹامن ای، اور آٹھ مائیکرو گرام وٹامن کے پایا جاتا ہے اس کے علاوہ زیتون کے تیل میں پوٹاشیم بھی پائی جاتی ہے جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتی ہے.
زیتون کے تیل میں ایسے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس تیل کے استعمال کی وجہ سے نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے اور خون کی شریانوں کی صحت میں بہتری آتی ہے جس سے دل بہتر طریقے سے افعال سر انجام دیتا ہے.
چوں کہ زیتون کا تیل پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے عمر میں اضافے کی وجہ سے ہڈیوں کے مسائل کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

زیتون کے تیل کا استعمال ہڈیوں کے بننے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور انہیں کیلشیم جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »