السی کی پنّیاں بنانے کا طریقہ

السی کی پنئیاں
تحریر؛ ڈاکٹر سونیا احساس

یہ آجکل میرے ناشتے میں شامل ہے ایک پنی سبز چائے کے ایک کپ کیساتھ

بہت خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کم کرتا ہے وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے بلڈ پریشر موڈ نیند شوگر کو نارمل رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ھے جلد اور سر کے بالوں کو صحتمند بناتا ہے

السی کی پنّیاں بنانے کا طریقہ

اجزاء
السی 1/2کلو
آٹا 1/2کلو
گڑ 1کلو
دیسی گھی 1 پاؤ
بادام 100 گرام
گری 100گرام
مونگ پھلی 100گرام
کشمش 100گرام

ترکیب

السی کو بھون لیں اور گرائنڈر میں پیس لیں پتیلی میں گھی ڈالیں اور آٹا بھون لیں پھر السی اور تمام میوہ جات ڈال کر مکس کر لیں دو گلاس پانی میں گڑ ڈال کر چولہے پر چڑھا کر چاشنی تیار کر لیں پھر چاشنی کو چھان کر مکس کیے ہوئے تمام اجزاء میں شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں پھر اسکی پنّیاں بنا لیں

جزاک اللّہ

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »