بچوں میں ذیابیطس

بچوں کو ذیابیطس کیوں ہوتی ہے

ذیابیطس (Diabetes) ایک میٹابولک بیماری ہے جس میں جسم یا تو انسولین نہیں بناتا، کم بناتا ہے، یا بننے والی انسولین کو مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کرتا، جس کے نتیجے میں خون میں شوگر (گلوکوز) کی سطح بڑھ جاتی ہے۔
ذیابیطس کی پیچیدگی کی وجہ سے دل کے دورے، فالج، نابینا پن، گردے ناکارہ ہونے اور پاؤں اور ٹانگیں کٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً سوا تین کروڑ بالغ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد ذیابیطس کا مریض ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں 53 کروڑ سے زیادہ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔یہی نہیں بلکہ ذیابیطس پاکستان میں ہلاکتوں کی آٹھویں بڑی وجہ بھی ہے.
ڈاکٹروں کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 کا سب سے زیادہ شکار 10 سے 18 سال کی عمر کے بچے ہیں۔

ٹائپ1 ذیابیطس ایک آٹومیون ڈس آرڈر ہے۔ جسم کا مدافعتی نظام لبلبے میں موجود خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے جو انسولین بناتے ہیں۔
ٹائپ 1 ذیابیطس ایک دائمی حالت ہے۔ یہ کسی بھی عمر میں شروع ہوسکتی ہے۔ زیادہ تر یہ پچوں میں پیدائشی طور پر ہوتا ہے۔ٹائپ 1 ذیابیطس کی وجہ نامعلوم ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ کچھ لوگوں کو ایک جین وراثت میں ملتا ہے جو ٹائپ 1 ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے اور یہ کسی وائرل انفیکشن سے متحرک ہو سکتا ہے۔
بچپن سے ہونے والی ذیابیطس میں ٹائپ ون وہ قسم ہے جس کا علاج صرف دواؤں سے ممکن ہے اور بدقسمتی سے یہ علاج تمام عمر چلتا ہے۔ اور بچوں میں یہ قسم سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
بچوں میں ، ٹائپ 1 ذیابیطس کی علامات فلو کی علامات کی طرح لگ سکتی ہیں تاہم ہر بچے میں اس کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں۔

ٹیسٹ کرنے پر خون اور پیشاب میں گلوکوز کی اعلی سطح ظاہر ہونا
غیر معمولی پیاس
جسم میں پانی کی کمی
بار بار پیشاب آنا چھوٹے بچوں میں بار بار ڈائپر بدلنے کی ضرورت پڑنا
متلی اور قے
پیٹ میں درد
کمزوری اور شدید تھکاوٹ
چڑچڑا پن اور موڈ میں تبدیلی
سنگین ڈائپر ریش جو علاج کے ساتھ بہتر ہوجاتے ہیں
سانس پھولنا
لڑکیوں میں پیشاب کے انفیکشن
شدید بھوک لیکن وزن میں کمی
چھوٹے بچوں میں بھوک کی کمی
دھندلا نظر آنا

ٹائپ 1 ذیابیطس کی علامات دیگر طبی مسائل کی طرح لگ سکتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بچے کو تشخیص کے لیے ڈاکٹر کے پاس ضرور لے کر جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں