انور رٹول آم

انور رٹول آم انڈیا کا ہے یا پاکستان کا

انور رٹول آم کی نسل کو سب سے پہلے شیخ محمد آفاق فریدی نے تیار کیا تھا۔ شیخ محمد آفاق فریدی کا تعلق پاکستان کا نہیں بلکہ انڈیا میں مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے گاؤں رٹول کا ہے (اس وقت رٹول گاؤں میرٹھ ضلع ہوا کرتا تھا)۔
انور رٹول اب گاؤں سے نگر پنچایت بن چکا ہے اور نگر پنچایت کے صدر جنید فریدی ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ انور رٹول آم کی نسل کو سب سے پہلے ان کے دادا شیخ محمد آفاق فریدی نے تیار کیا تھا۔
جنید فریدی کے بقول آم کی اس قسم کو ہمارے دادا شیخ محمد آفاق نے تیار کیا تھا۔وہ کہتے ہیں، ’ ہمارے دادا شیخ محمد آفاق آم کے درخت کا پتہ کھا کر ہی آم کی انواع بتاتے تھے۔ انور رٹول آم کی نسل بھی انھوں نے تیار کی تھی.
جنید فریدی کا کہنا ہے کہ ’میری دادی کا نام انور خاتون تھا، میرے دادا نے ان کے نام پر اس آم کا نام انور رٹول رکھا تھا.
تقسیم ہند کے بعد رٹول گاؤں سےجنید فریدی کے ایک رشتہ دار پاکستان چلے آئے، تو وہ اس آم کے کچھ پودے اپنے ساتھ لے آئے.

50% LikesVS
50% Dislikes
اپنا تبصرہ لکھیں