تل کے فوائد

تل کے فوائد

تل کے بیجوں کا استعمال اکثر مٹھایوں میں ہوتا ہے جب کہ اس ان کے لڈو یا گجک بھی سردیوں میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ انہیں روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کے کیا فوائد ہیں؟
تل وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہوتا ہے جو کہ جلد اور بالوں کو صحت بخشتے ہیں۔
تل کا روزانہ استعمال کرکے تناؤ کم کریں.
تل کے بیج میں ’ٹروسائن‘ پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں موجود کیمیکل سیروٹونائن کو بڑھاتا ہے۔ یہ سیروٹونائن انسان کا مزاج اچھا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور تل کا روزانہ استعمال کرنے سےتناؤ کی کیفیت کو کم کیا جاسکتا ہے۔
*توانا اور پھرتیلا*
تل فائبر، آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے مالامال ہوتے ہے اور ان کا روزانہ استعمال انسان کو توانا اور پھرتیلا رکھتا ہے۔ تل میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ بہتر صحت کے لیے معاون سمجھے جاتے ہیں۔
*معتدل بلڈ پریشر*
تل کے بیجوں میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کو ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچاتا ہے۔ تل کا روزانہ استعمال کرنے سے انسان کا بلڈ پریشر معتدل رہتا ہے۔
*چمکدار جلد*
تل کے بیجوں میں اینٹی انفلامیٹری خاصیت پائی جاتی ہے، جو جلد پر الرجی یا خارش سے بچاتی ہے جب کہ تل کا تیل استعمال کرنے سے چہرہ چمکدار اور تروتازہ ہوجاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »