سبز الائچی یعنی چھوٹی الائچی کے فوائد

سبز الائچی خورد یعنی چھوٹی الائچی:

چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔

چھوٹی یا سبز الائچی خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتی ہے۔ پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لیے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔

اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین, دونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں۔

چھوٹی یا سبز الائچی کا مختصر تعارف کروانے کے بعد میں اس کے طبی فوائد کا ذکر کرنا چاہوں گا جو کہ آپ کے لئے یقیناً مفید ہو گا۔

٭یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے۔
٭یہ نظام انہظام کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔
٭سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔
٭ بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ یہ متلی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔
٭یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے۔
٭چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔
٭سبز الائچی پیشاب آور ہے۔
٭دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔
٭کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
٭چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔
٭ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
٭الائچی کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔
٭سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

نظام انہضام میں بہتری: سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفید ہے جبکہ سینے کی جلن، متلی کی صورت میں بھی یہ آکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خصوصیات کے علاوہ سبز الائچی صدیوں سے نظام انہضام کی بہتری کیلئے پیدا ہونیوالی روایتی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے۔ نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دو سے تین سبز الائچی کے دانے‘ ادراک کا چھوٹا سا ٹکرا اور دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے۔ بد ہضمی کی صورت میں الائچی کے چند دانے سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔
سانس میں بدبو: سانس اور منہ کی بد بو ختم کرنے کیلئے تمام ادویات استعمال کر کے مایوس ہونے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سبز الائچی اور جراثیم کش مسالہ استعمال کرنے سے نہ صرف سانسوں کی بد بو نہ صرف ختم ہو جائے گی بلکہ سانسیں خوشگوار ہو جائیں گی۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار نہایت آسان ہے کہ کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لئے جائیں یا صبح چائے میں الائچی ڈال کر استعمال کی جائے۔
تیزابیت: تیزابیت سے چھٹکارا کے لیے بھی سبز الائچی نہایت مفید ہے۔ اگر آپ بھوک نہ لگنے، تیزابیت، متلی کی شکایات میں مبتلا ہیں تو سبز الائچی ان تمام امراض سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کرے گی۔ الائچی کا تیل استعمال کرنے سے بھوک نہ لگنے، متلی اور تیزابیت کی شکایات دور ہو جاتی ہیں۔
نظام تنفس کی بیماریاں: سبز الائچی دمہ، سردی اور کھانسی کے مسائل میں بھی آزمودہ دا کا درجہ رکھتی ہے۔ روایتی ادویات میں بلغم کے اخراج، سینے کی جلدن اور نظام تنفس کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سبز الائچی کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ہے۔ سردی، کھانسی اور بلغم کی شکایات کی صورت میں ایک برتن میں پانی گرم کر کے اس میں سبز الائچی ڈال کر اس کی بھاپ لیں اور اگر ممکن ہو تو برتن میں تھوڑا سا الائچی کا تیل ڈال لیں یہ طریقہ کار آپ کو فوری طور پر آرام دے گا۔
بلڈ پریشر اور دل کے امراض: سبز الائچی میں موجود پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم دوران خون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ روز مرہ کے کھانوں میں الائچی شامل کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ چائے اور الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
خون کی کمی: اس کے علاوہ سبز الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ہے اس میں موجود تانبے، لوہے، ربوفلیون،
وٹامن سی اور دیگر وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ گرم دودھ کے ایک گلاس میں ایک چٹکی الائچی پاﺅڈر اور ہلدی شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دور کی جا سکتی ہے۔
زہریلے مادوں کےخلاف قوت مدافعت: الائچی معدنی مینگنیج کا ایک بڑا حصہ موجود ہوتا ہے جو جسم میں موجود زہریلے مادوں سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ الائچی میں موجود قومی ٹانک جنسی قوت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے اس کا چھلکا صاف ہوتا ہے۔ افعال و خواص یہ دوا محلل، ملطف اور محلل ریاح ہے۔ الائچی خورد کے فوائد دانہ الائچی خورد، مصطگی رومی اور طباشیرہموزن لیکر باریک سفوف تیار کریں اور صبح و شام دانتوں پر ملیں دانت موتیوں کی طرح چمک اٹھیں گے۔
چھوٹی الائچی اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے کھانوں میں خصوصا میٹھے کی تیاری میں اہم مقام رکھتی ہے۔لیکن کھانوں کی لذت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ یہ حکمت میں بھی کم درجہ نہیں رکھتی۔
اس کا ذائقہ ٹھنڈا، خوشبودار اور لطیف ہوتاہے۔ یہ دل دمماغ، معدہ، پھیپھڑے اور جگر کے لئے بہت اچھی ہے۔منہ کی بدبو ،دمہ،کھانسی ،ہچکی، کف ،اورقبض سے نجات دلاتی ہے۔ پیشاب کی جلن اورکمی کودورکرتی ہے۔ پتھری کی شکایت دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔چھوٹی الائچی کامسلسل استعمال پیٹ کے امراض دورکرتاہے۔صحت کے مختلف مسائل کے حل کے لیے چھوٹی الائچی اہم کرداراداکرتی ہے۔

۱۔وزن کم کرنے والی چائے
چھوٹی الائچی دوعدد،ادرک چھوٹاٹکڑا،دارچینی ایک ٹکڑا،لونگ ایک ،پودینہ کی پتیاں چند عدد ڈیڑھ کپ پانی میں اتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے ۔پھراسمیں ایک لیموں کارس اورایک چمچ یاحسب ذائقہ (Taste) شہد ملاکر صبح وشام پی لیں۔

۲۔الٹی روکنے کیلئے
اگر کیلے کے ساتھ الائچی کے دانے ملاکرکھالیں تو الٹی رک جاتی ہے۔

۳۔پیٹ کے امراض
چھوٹی الائچی چھ عدد،پودینے کی پتیاں آدھاکپ،سونف ایک چمچ،ادرک ایک ٹکڑا، خشک لیموں ایک عدد لے کرایک گلاپانی میں ڈال کرپکالیں۔اسکے بعد چھان کرایک چٹکی میٹھاسوڈاملاکرپلادیں۔پیٹ کے تمام امراض کے لئے مفید ہے بچے اوربڑے دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔

۴۔معدہ کے تمام امراض کے لئے
چھوٹی الائچی،پودینہ،سونٹ اورکالازیرہ ہم وزن پیس کررکھ لیں ہرکھانے کے بعد آدھاچمچ کھالیں۔

۵۔گیسٹرک پرابلم
چھوٹی الائچی کے بیج اورکھانے کاسوڈا ملاکررکھ لیں۔ہرکھانے کے دوگھنٹے بعد ایک چٹکی کھالیں۔گیسٹرک کی وجہ سے ہونے والابیک پین اورسینے کادرد بھی دورہوجائے گا۔

۶۔پیٹ کاپھولنا
ڈیڑھ کپ پانی میں،دارچینی ایک چھوٹاٹکڑا،لونگ دوعدد،بڑی الائچی دوعدد،چھوٹی الائچی ایک عددڈال کرقہوہ تیارکرکے صبح اورشام کو پی لیں۔اس قہوہ سے کولیسٹرول کم اوررگوں کی تنگی بھی دور ہوگی۔

۷۔گلوٹین الرجی کے مریضوں کے لئے
چھوٹی الائچی سات عدد،سونف اورسفید زیرہ ایک ایک چمچ ڈیڑھ کپ پانی میں ابال کراستعمال کریں۔

۸۔منہ کے چھالے
چھوٹی الائچی دس گرام،تباشیر پچاس گرام اورست گلو پچاس گرام باریک پیس کررکھیں۔چھوٹے بچوں کوایک چوتھائی چائے کاچمچ اوربڑوں کوآدھاچمچ دیں۔منہ کے چھالوں کی بہترین دواہے۔

۹۔الائچی کاتیل
آدھالیٹر تیل میں چھوٹی الائچی،اوررتن جوت کاایک ٹکڑا مکس کرکے نیلے رنگ کی بوتل میں بھر کر دوہفتے تک دھوپ میں رکھیں۔نہانے سے پہلے لگالیں۔اس سے سردرد بھی دورہوگا۔

۱۰۔لُو سے بچنے کے لئے
گرمی کے اثرات سے بچاتی ہے۔اگر دھوپ میں نکلنے سے پہلے منہ میں ایک الائچی رکھ لیں تو آپ کوکبھی بھی لُو نہیں لگے گی۔

۱۱۔کولنگ ماسک
چھوٹی الائچی،بادام کاپیسٹ،کافور،ملتانی مٹی،پودینا ایک ایک چمچ لے کرتمام اجزاء کوپیس کرعرق گلاب یاپانی سے پیسٹ تیار کریں۔پندرہ منٹ لگاکردھولیں۔ایک دن کے وقفے سے لگائیں۔پسینے سے نجات اورایکنی کے لئے بھی اچھاہے لیکن ڈرائے اسکن والے استعمال نہ کریں۔

۱۲۔بچوں کی کھانسی
اگر چھوٹے بچوں کوکھانسی ہوتو انھیں چھوٹی الائچی پیس کرکھلانے سے دورہوجاتی ہے۔

۱۳۔پیشاب کی جلن
بادام اورالائچی سات سات عدد لے کر پیس کر دوگلاس پانی میں بلینڈ کرلیں۔چھان کرمصری ملاکریہی پانی دن میں تین دفعہ پلانے سے چند روزمیں ہی آرام آجاتاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »