مہیری گڑھ محل (جودھ پور، راجھستان)

مہیری گڑھ محل (جودھ پور، راجھستان)
Mahiri Garh Palace (Jodhpur)
ٹھاکر سدھارتھ کی ایک سوچ، ایک خواب _____ مہیری گڑھ محل
ریت کے ٹیلے پر پرسکون بیٹھا، صحرائے تھر کی خشک زمین اورجھاڑیوں کو دیکھتا ھوا 17،00 مربع فٹ پر پھیلا محل جسےدو سال کے عرصےمیں نہایت محنت اور دلچسپی سے بنایا گیا۔
یہ کوئی تاریخی عمارت نہیں بلکہ ایک محل نما لگژری ہوٹل ھے۔ ٹھاکر سدھارتھ سنگھ کی مدد سے جودھ پور میں 2009 “میں مہیری گڑھ” کاجنم ھوا۔
ٹھاکر سدھارتھ نےاپنی حسین بیوی کیساتھ صحرائےتھر کے درمیان ایک قلعہ بنانےکاسوچا۔ مہرگڑھ، جسےسورج کاقلعہ بھی کہاجاتاھے، راجستھان کے شہر جودھ پور سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ھے۔
اگرچہ دھوپ میں ایسے محل کا بنانا تھوڑا مضحکہ خیز دکھائی دیتا ھے مگر محل اپنے طرزِتعمیر کے باعث کسی اور جانب دیکھنے ہی نہیں دیتا۔ محل کی تعمیر بھونچال ھے۔ اس قلعےمیں مقامی ماحول کا اثر ھے جوعلاقےکی بشنوئی برادری سے جڑا ھوا ھے۔
مہیر گڑھ محل راجستھان کے دیگر محلات کے برعکس گول کناروں پر مشتمل ھے اور یہ مٹی، چونے کے پتھر اور گائے کے گوبر جیسے نرم مواد سے بنا ھے۔ قلعہ کو مقامی ٹچ دینے کیلئے یہ میٹیریل استعمال کیا گیا ھے جو آسانی سےدستیاب بھی تھا اورجودھ پور کےقریب دیہی علاقوں میں جھونپڑیوں کی تعمیر کے لیے عام طور پر استعمال ھوتے تھے۔
قلعہ نسلی سجاوٹ سے بھرا ھوا ھے جو راجستھان کی مکمل ثقافت کو ظاہر کرتا ھے۔ تفصیلی کڑھائی کے کام کے ساتھ ساتھ کاشی کاری قلعہ کے اندر ایک منفرد چمک پیدا کرتا ھے۔ راہداریوں اور ہالوں کو مغلوں کے دور کی پینٹنگز اور قدیم زیورات سے خوبصورتی سے سجایا گیا ھے۔
2009 میں بنایا گیا یہ منفرد اور جاذب نظر محل اگلے سو سال میں راجھستانی ثقافت کے حوالے سے موءرخین کی تحقیق کی زینت تو بنے گا لیکن محل کے میٹیریل کی نرمی کے باعث اس کی عمر 100 سال مشکل ہی دکھائی دیتی ھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »