امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں آنے والے اپنے سب سے بڑے یو ایس ایس گیرالڈ ایس فورڈ کی ڈاکنگ، ترکیے کے عبد الحمید خان ڈرلنگ شپ کے قریب کی ہے۔ترک بحری فورس نے نیویگیشنل ٹیلکس پر 16 سے 20 اکتوبر کے لیے بحری مشقوں کا اعلان کر دیا۔بحری مشقیں مشرقی بحیرہ روم میں کی جائیں گی۔
▪️ بحیرہ روم میں امریکہ اور برطانیہ اپنی بحری طاقت کو جمع کر رہے ہیں۔صدر ایردوان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کی شام اور بحیرہ روم میں موجودگی، ہمارے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔
بحیرہ روم میں امریکی یو ایس ایس گیرالڈ ایس فورڈ جس نے ترکیے کے عبدالحمید خان ڈرلنگ شپ کے قریب، ترکیے کے پانیوں کی سرحدی نقطے پر ڈاکنگ کر رکھی ہے، وہاں غیریقینی نقل و حرکت نوٹ کی گئی۔
▪️ ترکیے نے فوری طور پر بائراکتار ٹی بی ٹو کے ذریعے سرویلینس کی اور سمندری حفاظت کرنے والے جہاز طرنا کو خطے میں متحرک کیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes