ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں انڈیا سے بھی بڑھ کر فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی ۔

urdu publisher
|فوٹو: بشکریہ گوگل DW

ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس کی جو اطلاعات سامنے آئیں ہیں ان کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کے روایتی حریف انڈیا سے بھی بڑھ کر یورپ کے ایک بااثر ملک فرانس نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔
فرانس کی طرف پاکستان کی کھل کر مخالفت کی وجہ کیا ہے، کیا اس کے پیچھے فرانس کے انڈیا کے ساتھ ہونے والے دفاعی آلات کی فراہمی کے معاہدے ہیں یا حالیہ مہینوں میں پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ نمائش پر پاکستان کی حکومت کا ردعمل ہے۔

اس خبر کو بھی پر پڑھیں: محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ امریکہ

اگر پاکستان کے حوالے سے فرانس کے رویے کو انڈیا کے ساتھ اس کے دفاعی سازو سامان کی فروخت کے روشنی میں دیکھا جائے تو فرانس کی مخالفت کی وجہ سمجھ آتی ہے۔
فرانس انڈیا کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو بڑھانے کی غرض سے ایسے کام کر سکتا ہے جس سے اس انڈیا خوش ہو۔ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے ہندوستان اور فرانس ایک ہی صحفے پر ہیں۔‘

ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں انڈیا سے بھی بڑھ کر فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی ۔” ایک تبصرہ

اردو پبلشر کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں