ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اورپا کستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمتی یادداشت

urdupublisher.com

ارفع ٹاور میں گزشتہ روز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت دونوں ادارے سرکاری اور نجی شعبوں میں باہمی تعاون‘مقامی سافٹ ویئر انڈسٹری کے فروغ اور آئی ٹی انڈسٹری میں جدید خدمات کی فراہمی کیلئے مل کر کام کریں گے۔ ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور چیئرمین پاشا برکان سعید نے دستخط کیے۔ پورٹل تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ جنرل مینیجر آئی ٹی برہان رسول‘سی ای او ڈی پی ایل سید احمد‘سی ای او انفوٹیک نصیر اختر سمیت سینئر افسران شریک ہوئے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو مضبوط کرنا اور مقامی آئی ٹی انڈسٹری کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ چیئرمین پاشا برکان سعید نے کہا کہ پاشا پی آئی ٹی بی کے انکوبیشن پروگرام کو وسعت دینے اور بالخصوص ای گورننس کے شعبے میں سرکاری منصوبوں کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پالیسی سازی میں معاونت کرے گا۔اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرز پورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا جس پر آئی ٹی کمپنیاں اور سافٹ ویئر ہاؤسز اپنی رجسٹریشن کیساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکتی ہیں۔پورٹل کا ایڈریس یہ ہے۔
https://partners.pitb.gov.pk/

اردو پبلشر کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں