والد زخمی ہوں گے اور ریسکیو کا انتظار کر رہے ہوں گے. مظاہر حسین سدپارہ

والد زخمی ہوں گے اور ریسکیو کا انتظار کر رہے ہوں گے.مظاہر حسین سدپارہ
فوٹو: بشکریہ گوگل

علی سد پارہ کے چھوٹے بیٹے مظاہر حسین سدپارہ کا کہنا تھا کہ انھیں پوری امید ہے کہ ان کے والد زخمی ہوں گے اور ریسکیو کا انتظار کر رہے ہوں گے۔
مظاہر کا کہنا تھا کہ ’والدہ کو بھی ہم نے پُرامید رکھا ہوا ہے کہ والد لوٹ آئیں گے۔‘
محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش اور بچاؤ کی مہم کو اب ان کی لاشوں کی تلاش کی مہم کے طور پر جاری رکھنا چاہیے۔

اردو پبلشر کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں