کتا بننے کے لیے جاپانی شخص نے لاکھوں خرچ کر ڈالے

یہ خبر سن کر نہ صرف آپ حیرت و استعجاب میں گم ہو جائیں گے بلکہ آپ کو شاک لگے گا کہ ویڈیو میں پارک میں اپنی مالکن کے ساتھ گلے میں رسی بندھے گھومتا یہ کولی نسل کا کتا کوئی کتا نہیں بلکہ حقیقت میں ایک انسان ہے جس نے کتے کا روپ دھارا ہوا ہے۔ یقین نہیں آئے گا لیکن یہی حقیقت ہے۔

یہ سب کچھ شوق کی وجہ سے ہے اور کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ جاپان میں ایک ٹوکو نامی شخص کو کتے کا حلیہ بنانے کا ایسا شوق چڑھا کہ اس نے سچ مچ کا کتا نظر آنے کے لیے 16 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے اور جاپانی کمپنی زیپیٹ سے کولی نسل کے کتے کی طرح کا لباس تیار کرایا جس کو پہن کر وہ پارک کی چہل قدمی کے لیے نکلا۔

ٹوکو نے یہ دلچسپ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔ٹوکو نامی شخص کا کتا بننے کا شوق پرانا ہے اس نے گزشتہ سال ڈیلی میل کو بتایا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے مشاغل کو جانا جائے، خاص طور پر جن لوگوں کے ساتھ میں کام کرتا ہوں۔ وہ سوچتے ہیں کہ یہ عجیب بات ہے کہ میں کتا بننا چاہتا ہوں۔

ٹوکونے برطانیہ کے جریدے مرر کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں مزید کہا: “میں اپنے دوستوں کو شاذ و نادر ہی بتاتا ہوں کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ وہ سوچیں گے کہ میں عجیب ہوں۔ میرے دوست اور خاندان یہ جان کر بہت حیران ہوئے کہ میں ایک جانور بن گیا ہوں۔

ٹوکو کا پہلی بار مکمل کولی ریگالیا کے ساتھ باہر نکلنا گزشتہ ستمبر میں اس کے گھر کے عقب کے مخصوص ماحول میں ہوا تھا – اور وہ کسی کی نظر میں بھی نہیں آیا تھا ۔ ٹوکو نے کہا کہ اس تجربے نے اسے گھبراہٹ کا شکار اور تھوڑا سا خوفزد کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

مزید خبریں

جنسی زیادتی
اعداد و شمار

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں

وہ ممالک جہاں خواتین کے ساتھ سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں (فی 100,000 باشندوں میں ریپ کی اطلاع دی گئی) 1. بوٹسوانا – 92.93 2. لیسوتھو – 82.68 3. جنوبی افریقہ – 72.10 4. برمودا –

Read More »